کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی جلد نانا بن جائیں گے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر بچے کی ولادت کے باعث بنگلادیش کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بالر شرکت نہ کرسکیں۔ان کے مطابق شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتے بعد بچے کی ولادت متوقع ہے اس لیے روایتی انداز میں اگر وہ بچے کی پیدائش تک اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں آرام دے سکتے ہیں۔ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے جب کہ بابراعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلاجائے گا۔ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں بنگلا دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...