اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کی گاڑی کو بلااشتعال فائرنگ سے نشانہ بنانے والی بھارتی فوج کی ایک اور اوچھی حرکت ہے،بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے اور ایل او سی او ورکنگ باؤنڈری پر امن کو برقرار رکھے، بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں،پاکستان بھارتی دہشت گردی کو عالمی اداروں کے سامنے اجاگر کرتا رہے گا،پاکستان کے اعلیٰ حکام کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبریں، لغو اور قیاس آرائیاں ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نے کہا کہ بھارتی فوج نے صبح دس بجکر 45منٹ پر آزاد جموں و کشمیر کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے عہدیدار پولاس گاؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنے والے افراد سے ملاقات کیلئے جارہے تھے کہ نشانہ بنے۔واقعہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے لیکن عہدیدار محفوظ ہیں اور پاک فوج نے انہیں فوری طور راولاکوٹ منتقل کردیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کی گاڑی کو بلااشتعال فائرنگ سے نشانہ بنانے والی بھارتی فوج کی ایک اور اوچھی حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے رواں برس اب تک 2 ہزار 999 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں 27 اموات جبکہ 92 خواتین اور 68 بچوں سمیت 249 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں اور ایل او سی او ورکنگ باؤنڈری پر امن کو برقرار رکھیں۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملیٹری مبصر گروپ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے اور فوجی مہم جوئی کے لیے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کے پاس بھارتی منصوبے کی قابل اعتماد معلومات موجود ہیں تاہم پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سمجھتا ہے بھارت نہ جمہوری ہے اور نہ مہذب معاشرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو این ہیومن رئٹس کمیشن ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ پر کاررروائی کرے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے فون پر بات کی،افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان وفد پاکستان کے دورے پر ہے،افغان وفد نے وزیرخارجہ اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں،وزیرخارجہ اس وقت یو اے ای کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سال رواں میں بھارتی افواج نے 2992 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں،بھارتی خلاف ورزیوں سے 27افراد شہید ہوئے،شہریوں میں 92خواتین، 68بچوں سمیت 249 اشدید زخمی ہوئے،کینیڈا کی طرف سے پاکستان کیلیئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی پر شکر گزار ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام کی طرف سے کشمیریوں کی زمینیں غیر کشمیریوں کو دی جارہی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ کے شراکت داروں سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے معاملہ پر معلومات فراہم کی ہیں،پاکستان بھارتی دہشت گردی کو عالمی اداروں کے سامنے اجاگر کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین، دوطرفہ انڈرسٹینڈنگ کی خلاف ورزیاں ہیں،یو این ملٹری ابزرور گروپ کے افسروں پر حملہ ایک نئی چیز ہے،اقوام متحدہ یقینا اس کا نوٹس لے گا، پاکستان تمام فورموں پر اس کا نوٹس لے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...