اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خا ن نے افغانستان میں تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پرتشدد میں کمی لانے پر زور دیا ہے تاکہ جنگ بندی کیلئے راستہ ہموار ہو سکے ،۔ وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کے سیاسی وفد نے ک۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، انٹرا افغان مذاکرات پائیدارامن اوراستحکام کے حصول کے لئے ایک تاریخی موقع ہے، امید ہے افغان اسٹیک ہولڈرزانٹرا افغان مذاکرات میں پیشرفت کے لیے مثبت کردارادا کرتے رہیں گے۔ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وسیع البنیاد اورجامع سیاسی تصفیے کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امن عمل خراب کرنے والوں کے کردارسے بھی محتاط رہنے کی ضرورت پرزوردیا۔عمران خان نے اس امید کا اظہار کیاکہ افغانستان میں امن اور سلامتی کی بحالی خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دیگا ۔ بیان میں کہاگیاکہ طالبان کا پاکستان کا دورہ پاکستان کی افغان امن عمل کی سہولت کاروں میں کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد ایک پر امن مستحکم ، متحد ، آزاد ، خود مختار اور خوشحال افغانستان ہے ۔یاد رہے کہ افغان طالبان کا وفد بدھ کو پاکستان کے تین روزہ دورے پرآیا تھا اور گزشتہ روز افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...