امریکی اراکین کانگریس کا کورونا امدادی پیکیج پر اتفاق

0
266

واشنگٹن (این این آئی )امریکی اراکین کانگریس نے نوسو ارب ڈالر مالیت کے کورونا وائرس امدادی پیکیج پر اتفاق کرلیا، سات ماہ سے جاری تعطل کا خاتمہ ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ کے اکثریتی لیڈر مچ مک کونل کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں نے سمجھوتہ کرلیا ہے۔ چھ سو ڈالر کے امدادی چیک اور بے روزگاروں کو گیارہ ہفتوں تک تین سو ڈالر فی ہفتہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز پر اسی فیصد امریکیوں کو پہلے ہی چیک دیے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 24 ہزار 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ایک کروڑ 82 لاکھ 67 ہزار 500 سے زائد عالمی وبا سے متاثر اور ایک کروڑ 6 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔