بغداد(این این آئی )عراق کے دارالحکومت بغداد کے قلعہ نما گرین زون میں واقع امریکا کے سفارت خانہ پر اتوار کو کاتیوشا راکٹوں سے ایک اورحملہ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب تین راکٹ داغے گئے تھے۔اب عراقی سکیورٹی فورسز میزائل لانچروں کی تلاش میں ہیں جہاں سے گرین زون کی جانب کاتیوشا راکٹ داغے گئے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے میزائل شکن دفاعی نظام نے ان راکٹوں کو روک لیا تھا،اس کے بعد وہ پھر گرین زون ہی میں گرے ہیں۔عراقی سکیورٹی فورسز نے امریکی سفارت خانہ پر اس راکٹ حملے کے بعد گرین زون کا محاصرہ کر لیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے بغداد کے بیچوں بیچ بہنے والے دریائے دجلہ کے اس پار سے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون کی جانب راکٹ فائر کیے جارہے ہیں۔ گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر،پارلیمان اور امریکی سفارت خانے سمیت غیرملکی مشن واقع ہیں۔امریکا ماضی میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاں پر ان راکٹ حملوں کا الزام عاید کرتا رہا ہے۔تاہم ایران نے ابھی تک امریکی الزامات کے ردعمل میں براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...