اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں جو بھی حکمران آیا اس نے اپنے 5 سال کا ہی سوچا، ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں سے نمٹنا ہمارے لیے چیلنج ہے، ہم پر ملک کو درپیش ماحولیاتی صورتحال بہتر کرنے کی ذمہ داری ہے، ہم نے انگریزوں کے بنائے جنگلات ختم اور دریا آلودہ کردیئے،آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر اور سرسبز پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، بلین ٹری ہنی پروگرام سے مقامی لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔بلین ٹری ہنی پروگرام کے افتتاح کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں سے نمٹنا ہمارے لیے چیلنج ہے، ہم پر ملک کو درپیش ماحولیاتی صورتحال بہتر کرنے کی ذمہ داری ہے، ماحولیاتی تبدیلی سیمتاثرہ ملکوں میں پاکستان کا5واں نمبرہے، بدقسمتی سے جنگلات کے رقبے میں تیزی سے کمی ہوئی، ہم نے انگریزوں کے بنائے جنگلات ختم اور دریا آلودہ کردیئے، سرسبزعلاقوں میں درخت کاٹ کرعمارتیں بنائی گئیں، پہلے آلودگی نہیں تھی تو لوگ نہروں اور نلکوں سے پانی پیتے تھے، سپریم کورٹ کے ریمارکس ہیں کہ سندھ میں زیرزمین پانی 70 فیصد آلودہ ہے، سردیوں میں لاہورمیں آلودگی خطرے کی حد سے بڑھ جاتی ہے، پورے ملک میں شہروں کا ماسٹر پلان ہی نہیں ہے، ہم شہروں کے ماسٹر پلانز بنا کر زرعی زمین بچانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی حکمران آیا اس نے اپنے 5 سال کا ہی سوچا، ماضی کی حکومتوں نے جنگلات کی اراضی سیاسی مقاصد کے لئے لوگوں کو لیز پر دی، موجودہ حکومت ماحولیات پر خاص توجہ دے رہی ہے، ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر اور سرسبز پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا تو ہمارا مذاق اڑایا گیا لیکن غیرملکی این جی اوز نے ہمارے بلین ٹری سونامی پروگرام کی تصدیق کی۔بلین ٹری ہنی پروگرام کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ اس پروگرام سے مقامی لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا، پاکستان میں نوجوان آبادی زیادہ ہے جن کے لئے ہم روزگار کے مواقع پیدا کررہے ہیں، جب تک ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھائیں گے، پاکستان امیر ملک نہیں بن سکتا،ہم گھی اور کھانے کا تیل درآمد کرتے ہیں، خوردنی تیل درآمد کرنے سے کرنٹ اکاؤنٹ پر بوجھ پڑتا ہے، ملک میں زیتون کی پیداوار بڑھا کر خوردنی تیل کی درآمد پر اخراجات کم کرسکتے ہیں، برآمدات بڑھانے کے لئے معیار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ جب تک برآمدات نہیں بڑھائیں گے، پاکستان امیر ملک نہیں بن سکتا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...