اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے باوجود معیشت کمال انداز میں پلٹ رہی ہے، گزشتہ مالہ سال کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے خسارے کے بجائے اس سال کرنٹ اکانٹ اب تک ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس ہوچکا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وبا کے باوجود معیشت کے بارے میں اچھی خبر ہے کہ یہ کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر میں کرنٹ اکانٹ 447 ملین( 44 کروڑ 70 لاکھ)ڈالر سرپلس رہا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالہ سال کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے خسارے کے بجائے اس سال کرنٹ اکانٹ اب تک ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس ہوچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی بینک کے ذخائر بھی 13 ارب ڈالر تک بڑھ چکے ہیں جو 3 برس میں سب سے زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ یہ بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں مسلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکانٹ سرپلس رہا تھا۔گزشتہ ماہ سامنے آنے والے اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں کرنٹ اکانٹ ماہانہ بنیاد پر ستمبر کے 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے 547 فیصد بڑھا۔مرکزی بینک نے کہا تھا کہ اس سرپلس کی وجہ ترسیلات زر میں مستقل اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی ہونا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...