اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ غربیوں کے گھر گرا کر سلیکٹڈ نے اپنا ناجائز گھر بچا لیا ۔ اپنے بیان میں مولانا بخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا نام اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے، قوم کیساتھ کٹھ پتلی نے جو جو وعدے کئے اقدامات ان کے برعکس کئے ۔انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں سے روزگار چھینا ، عمران خان نے اقتدار کو اپنے ، اپنے خاندان اور دوستوں کے مفاد کے تحفظ کیلئے استعمال کیا ہے۔سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ پہلے اپنی بہن کو ایمنسٹی دی، اب اپنا ناجائز گھر ریگولرائز کروایا ، عمران خان نے اسلام آباد میں ہزاروں لوگے کے گھر اور کاروباری تعمیرات مسمار کروائیں ، اپنے گھر کی باری آئی تو تمام قانون اور ضابطے توڑ دئے گئے ۔انہوںنے کہاکہ کوئی اور نوٹس لے نہ لے عمران خان کے خلاف خلق خدا نے نوٹس لے لیا ہے ،عمران خان استعمال ہو جانے کے بعد ضیاء الحق کی طرح لاوارث ہو جائیں گے،سلیکٹڈ کے خلاف خلق خدا سڑکوں پر ہیں اب ان کا جانا ٹھہر چکا ہے ، حکمران سڑک پر لاوارث بچے کی طرح کھڑے رہیں گے اور کوئی ان کے سہارا دینے والا نہیں ہوگا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...