لاہور (این این آئی)لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس آئی ہیں جو تشویش ناک ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کی جانب سے اجازت ملنے پر شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ آپ کی عدالت نے بڑا حکم دیا مگر حکومت اس آرڈر کو ایزی لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 15 دن تک میری میڈیکل رپورٹس چھپائے رکھیں، گزشتہ روز صرف ہڈیوں کے ڈاکٹرز جیل میں آئے۔شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی ڈاکٹرز کے پینل میں کینسر کے ڈاکٹر شامل نہیں تھے، آج عدالت میں پیشی تھی اس وجہ سے خانہ پری کے لیے ڈاکٹرز کا بورڈ آیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا بورڈ خود حیران تھا کہ باقی ڈاکٹرز کو کیوں نہیں شامل کیا گیا، میڈیکل رپورٹس میں بتا دیا گیا ہے کہ میری صحت ٹھیک نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے احتساب عدالت لاہور سے استدعا کی کہ میڈیکل بورڈ میں پچھلے 15، 20 سال سے میرا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے۔فاضل جج نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ آپ تحریری درخواست دیں اس کو میں دیکھوں گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...