ایف آئی اے کا لیگی ایم پی اے عمران خالد کے گھر چھاپہ

0
269

گوجرانوالہ(این این آئی)ایف آئی اے نے (ن)لیگ کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر چھاپہ مارا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ایم پی اے کے بھائی سلمان خالدکی گرفتاری کے لیے کی گئی لیکن ملزم کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث ٹیم واپس لوٹ گئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سلمان خالد عرف پومی بٹ کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔