اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن وسطی ایشیا کے ساتھ رابطے کیلئے بہت ضروری ہے ، پاکستان اور افغانستان مشترکہ مفادات رکھتے ہیں، پاکستان،افغانستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان اقتصادی سلامتی پر کام کر رہا ہے۔بدھ کو معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی زیر صدارت پاک افغان ٹریک ٹو مذاکرات کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مربوط معیشت ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مشترکہ مفادات رکھتے ہیں،پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دونوں ممالک کی معاشی خوشحالی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان،افغانستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان اقتصادی سلامتی پر کام کر رہا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن وسطی ایشیا کے ساتھ رابطے کے لئے بہت ضروری ہے ، جس کے باعث پاکستان اور افغانستان خوشحال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستحکم اقتصادی تعلقات ،ویزا سہولیات ، تجارت ، کْرم اور چترال میں دو بارڈر مارکیٹیں اور افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔افغان وفد نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے رابطوں میں مزید پیشرفت ہو گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...