اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،توانائی کے شعبے میں سرمایہ کار کو فروغ دینے کیلئے شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا،توانائی منصوبوں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔بدھ کو ناروے کے سفیر نے وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی ،ملاقات میں توانائی کے شعبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، مقامی وسائل سے توانائی کی پیداوار سے سستی بجلی میسر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بڑھانے کو ترجیح دی جائے گی، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تکمیل مسابقتی بولی کے ذریعے کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کار کو فروغ دینے کیلئے شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا،توانائی منصوبوں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔نارویجین سفیرنے کہا کہ ناروے پاکستان کی قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قابل تجدید پالیسی قابل ستائش ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...