اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی گاڑیوں کی فروخت پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔نئی گاڑی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک کیا جائے گا ۔حکومت نے نئی گاڑیوں کے ڈیلر پریمیئم کو روکنے کیلئے 2 لاکھ تک اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے نئی گاڑیوں پر اون منی کی حوصلہ شکنی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کو ٹاسک دیا تھا۔ ایف بی آر 1000 سی سی تک کی گاڑی پر 50 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔2000 سی سی تک کی گاڑی پر ایک لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس وصول ہوگا ۔2000 سی سی سے بڑی گاڑی پر 2 لا کھ روپے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کرلیاگیا۔نئی گاڑی بک کروا کرخریدار کو 90 روز کے اندر بیچنے پر ٹیکس لگے گا ،نئی گاڑیوں کی پیداوار شروع ہونے کے باوجود گاڑی بک کروانے والوں کو چھ ماہ بعد ڈیلیوری مل رہی ہے ،چھوٹی گاڑی پر 50 ہزار روپے جبکہ بڑی گاڑیوں پر 4 سے 6 لاکھ روپے اون لیا جا رہا ہے ۔
مقبول خبریں
کمرشل کورٹس کا فیصلہ کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کیا گیا’ گورنر پنجاب
لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کمرشل کورٹس کے قیام جیسی اصلاحات حکومت کے ان بہت سے...
مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ۖ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں،...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دنیا کو واضح کیا ہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت...
حکومت کا ر انا ثنا اللہ کیخلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت...
راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر...
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں پہلی ،دوسری اور تیسری لہر میں اس موذی وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی...
ایک دن میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے، این سی...
اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار...