اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے وزیراعظم کا گھر ریگیولرائز کرنا اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے، عمران خان اقتدار سے پہلے جو دعوے کرتے تھے اب اس کے برعکس کر رہے ہیں ، عمران خان تو ایک پاکستان بنانے چلے تھے مگر انہوں نے اپنے اور دوستوں کیلئے الگ پاکستان بنا لیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اب ایک نہیں دو پاکستان ہیں جہاں غریب کا گھر مسمار اور وزیراعظم کا گھر ریگیولرائز ہو جاتا ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقاتی ادارے سی ڈی اے حکام سے باز پرس کریں ،اب نیب کہاں ہے کیوں اس معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس پر تو مقدمات بنتے ہیں مگر وزیراعظم سے کوئی نہیں پوچھ رہا ۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...