ڈس انفو لیب نے بھارتی جھوٹ کے کاروبار کا پول کھولا، وزیر اطلاعات

0
178

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈس انفو لیب نے بھارتی جھوٹ کے کاروبار کا پول کھولا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ توبرطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کاپردہ چاک کردیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ آف کام کانوٹس بھارت کی عالمی سطح پررسوائی کامظہر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیکولرزم کا پرچارک بھارت انتہاپسندی اوردہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔