منگوئی(این این آئی)کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں ،بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کی،ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،ٹی ٹونٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے۔ انہوںنے کہاکہ شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں،ہمارے پاس محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ باؤلرز موجود ہیں،بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ انجری کے باوجود بابراعظم جس طرح ٹریننگ سیشنز میں موجود رہتے ہیں وہ قابل ستائش ہے،بابر اعظم باہر بیٹھ کر بھی ہر بیٹسمین کو اپنا تجربہ شیئر کررہے ہیں،نیوزی لینڈ کے ساتھ اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا،ہم محنت پوری کریں گے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...