اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارپارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ کسی ٹیکس چور کو وزیراعظم بناناملک کیلئے المیہ ہے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان نے ایمنیسٹی حاصل تھی ، عمران خان نے پیسے کی لالچ میں پی سی بی کو دھوکا دیکر کیری پیکر ٹیم میں شامل ہوئے ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان کے والد کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے نکالا گیا تھا، عمران خان نے کرپشن کے نئے طریقے ایجاد کیئے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایل این جی سکینڈل ، آٹا چینی اسکینڈل ، بلین ٹری اسکینڈل کے تمغے سجا رکھے ہیں،بی آر ٹی اور مالم جبہ اسکینڈل بھی عمران خان کے تاج پر سجے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران دور میں ہونے والی نجکاری کرپشن کی داستان بیان کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ خان صاحب آپ کو سلیکٹڈ کے نام سے پکارا جائے یا ٹیکس چور یا کرپشن خان کے نام سے ۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...