بہاولپور (این این آئی)بہاولپور کے چڑیا گھر میں مبینہ طور پر زہرہلا چارا کھانے سے نایاب نسل کے 7 ہرن ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں نایاب نسل کے ہرن مبینہ طور پر زہریلا چارا کھانے سے ہلاک ،12 دیگر ہرنوں کی حالت خراب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بہاولپور کے چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والے ہرن نایاب چیتل نسل کے ہیں۔دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق درجنوں ہرن اچانک جنگلے میں تڑپنے لگے اور تھوڑی ہی دیر میں 7 ہرن دم توڑ گئے ، فوری طبی امداد سے 22 ہرنوں کو بچا لیا گیا اور 12 ہرن اب بھی شدید بیمار ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر کے ہرنوں کی پراسرار ہلاکت کی وجہ ابھی نہیں بتائی جا سکتی، ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ان کے نمونے لاہور بھجوادئیے ہیں۔کیوریٹر بہاولپور چڑیا گھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہرنوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ لگ سکے گی۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...