رام اللہ (این این آئی )قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رات دن گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں تلاشی کی کارروائیوں میں درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قباطیہ کے علاقے میں چھاپوں کے دوران گھروں میں گھس کر فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی ایک جیپ میں آگ لگ گئی۔قابض فوج نے قباطیہ میں تلاشی کے دوران احمد صالح زکارنہ اور اس کے بھانی طاھر زکارنہ کو ان کے گھروں سے حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے ان کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ادھر جنین میں طورہ کے مقام پر بھی قابض فوج نے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جنوب مغربی جنین سے چار فلسطینیوںکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔قابض فوج نے قلقیلیہ، القدس اور کئی دوسرے مقامات پر فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر شہریوں کو گرفتار کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...