اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اورافغانستان کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے نئے معاہدے پرتین روزہ مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ،پاکستان نے وسط ایشیائی ریاستوں اورافغانستان نے بھارت تک رسائی مانگ لی ،مشیر تجارت رزاق دادو نے ٹرانزٹ تجارت اورترجیحی تجارت کی راہ میں حائل تماررکاوٹیں دورکرنے اورافغانستان کے وزیرتجارت نثاراحمد نے پاکستانی سرمایہ کاروں کوہرممکن تعاون کی یقین دھانی کروا دی ۔ پیر کو اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ تجارت اورترجیحی تجارت کے معاہدوں تین روزہ مذاکرات شروع ہوگئے ،2010 میں امریکی حکومت کی زیراثرہونیوالا افغانستان پاکستان ٹرانزٹ تجارت معاہدہ فروری 2021 میں ختم ہوجائیگا ،پاکستان افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے علاوہ ترجیحی تجارت معاہدہ بھی کرنا چاہتا ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب میں مشیرتجارت رزاق دائود نے کہا کہ پاکستان کوافغانستان اوروسط ایشیائی ممالک کیلئے ٹرانزٹ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔تقریب سے خطاب میں افغانستان کے وزیر تجارت و صنعت نثار احمد غوریانی نے کہاکہ دونوں ہمسایہ مسلمان ممالک میں تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں اب مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے دونوں ممالک تجارت اور سیاست سے الگ رکھنا ہو گا۔پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 2010-11میں دوارب ساٹھ کروڑ ڈالرتھا جو بتدریج کم ہوکر گزشتہ مالی سال تک اسی کروڑ ڈالررہ گیا ملک میں معیشت کی بحالی کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہے کہ ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارت کوفروغ دیا جائے ،حکومت کی کوششوں سیافغانستان کیساتھ گذشتہ چار سالوں سے معطل معاشی مذاکرات بحال ہوئے ہیں جن سے آئندہ کچھ ماہ میں مثبت پیش رفت کا امکان ہے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...