کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے محمودآباد کشمیر کالونی میں مکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 3بہن بھائی جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور ایک بچہ شدیدزخمی ہوگیا، طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیاگیا، جن کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے،سندھ کے وزیرمحنت وتعلیم سعید غنی آگ سے متاثرہ گھر پہنچ گئے اور گھرکا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح محمودآباد کے علاقے کشمیر کالونی گلی نمبر 7 میں گرائونڈ پلس دو منزلہ مکان کے گرائونڈ فلور پرمحنت کش فیاض ایک کمرے کے گھر میں اپنے بیوی اور پانچ بچوں کے ہمراہ رہائش پزیر تھا علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں گزشتہ دس روز سے گیس کی بندش ہے اس لئے مکین گیس کے سلنڈر استعمال کررہے تھے ،اچانک مکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلے دیکھ کر علاقہ مکیں جمع ہوگئے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اطلاع ملنے پر چھیپا اور ایدھی کی ایمبولنسز اور رضا کا ر بھی پہنچ گئے، مکان سے تین بچوں کی سوختہ نعشیں نکالی گئیں جبکہ میاں بیوی سمیت ایک بیٹی کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...