اسلا م آبادہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

0
224

اسلام آباد (این این آئی)ہائی کورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے حلف اٹھالیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف ہٹا لیا، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے حلف لیا، دونوں ججز کو ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ۔