مکوآنہ (این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے اس دو ٹوک اعلان پر کہ وزیراعظم عمران خان 31 جنوری تک استعفیٰ دیدیں ورنہ عوام ان سے استعفی چھین لے گی حکومتی وزراء کی نیندیں حرام ھوگئی ہیں ان خیالات کا پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے ضلعی صدر و سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری سجادالحسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آ ئندہ سینٹ الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی انھوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کے رنگ پھیکے پڑ رہے ہیں اور اندر کا خوف بابرآرہا ھے انھوں نے کہا کہ 31جنوری کے بعد ان کاخوف دیدنی ھوگا قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلاف کی باتیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا انھوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ لانگ مارچ کے لیے اپنے آ پ کو تیار کریں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اب اس نا اہل کرپٹ اورسلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کا وقت بڑی تیزی سے آرہا ہے انھوں نے کہا کہ آ ئے روز کی مہنگائی نیغریب کا سکون چھین لیا ہے انھوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت کے خاتمے کے لیے ہر سیاسی پلیٹ فارم اورسیاسی ھتیار استعمال کریں گے اور استعفے ھمارا حکومت کے خلاف بم ثابت ھوگا انھوں نے کہا کہ عمران نیازی کو حکومت سے اس طرح نکالیں گے جیسے مکھن سیبال نکالا جاتا ہے جتنی دیر عمران نیازی حکومت میں رھے گا ملک اتناھی پیچھیجائے گا انھوں نے کہا کہ شھید بینظیر کی برسی میں ملک کی تمام اپوزیشن کا گڑی خدا بخش میں آنا بینظیر بھٹو کی جمہوری کاوشوں کا اعتراف ھے اور بینظیر بھٹو کا جمھوریت پر غیر متزلزل یقین تھا وہ کہتی تھیں کہ بھترین بدلہ جمھوریت ھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...