اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفے دیئے’سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں،2020عالمی سطح پر مشکل سال رہا،کروناوباء نے دنیا بھرمیں صحت کے نظام اورمعیشتوں کوہلاکررکھ دیا،جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہوگی ،عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ 2020عالمی سطح پر مشکل سال رہا،کروناوباء نے دنیا بھرمیں صحت کے نظام اورمعیشتوں کوہلاکررکھ دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس چیلنج سے احسن انداز میں نبردآزماہوا،صحت اورمعیشت دونوں کواہمیت دی۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کوعالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جرا ت مندانہ فیصلوں سیمعاشی بہتری اور ترقی کیلئے درست سمت کا تعین کر دیاہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنوری میں تبدیلی نئے سال کی ہوگی اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن جدوجہد کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے فیصلوں اور پالیسی کامحور پاکستان کے عوام ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2020 میں اپوزیشن کوانکے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے”ناک آئوٹ” کردیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کوگرانے کیلئے بننے والااتحاداپنے مفادات ، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا۔ انہوںنے کہاکہ اتنی اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعدخود ہی پی ڈی ایم کے تحلیل کااعلان کر دیا جاتا۔ انہوںنے کہاکہ 31دسمبرکو استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ،ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفے دیئے ‘سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...