کرائسٹ چرچ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع ہے۔اپنے بیان میں محمد رضوان نے کہاکہ ٹور کا آخری میچ ہمیشہ بہت اہم ہوتا ہے، ابتدائی دونوں ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کے بعد ہم نے آخری میچ میں کامیابی حاصل کی، آخری ٹی ٹونٹی میچ جیتنے سے جو مومنٹم پکڑا اس کا ٹیسٹ میچ میں فائدہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ سیریز ابھی ہمارے ہاتھ سے نہیں نکلی، تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں، ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع ہے۔ انہوںنے کہاکہ بابراعظم ایک بہادر کھلاڑی ہیں،انہوں نے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں، بابراعظم کا ماننا ہے کہ ابھی انہیں مکمل فٹنس کے لیے وقت درکار ہے، وہ سو فیصد فٹ ہوئے بغیر ملک لکی نمائندگی کا نہیں سوچ سکتے۔ انہوںنے کہاکہ بابراعظم جیسے کھلاڑی کے ٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے لئیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے، بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں واپس آئیں گے تو اچھا کمبی نیشن بنے گا، ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچا ہوا ہے ابھی مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...