لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر عمران نیازی نے جنوبی پنجاب کو لالی پاپ دیا ہے،جنوبی پنجاب محاذ والوں نے اپنے ہی لوگوں کا سودا کیا ،صوبہ تو نا دیا منہ کا نوالہ ہی چھین کر مافیا کا پیٹ بھر دیا۔عظمی بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خادمہ صاحبہ جب عمران خان خسرو بختیار اینڈ کمپنی کو پٹے ڈال رہے تھے اس وقت آپ سیاسی طور پر لاپتہ تھی۔جنوبی پنجاب کے لال،پیلے اور نیلے گھوڑوں نے ہی سرائیکیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا،جنوبی پنجاب کے لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں،بہاولپور میں ہم نے لوگوں میں غصہ اور اضطراب دیکھا ہے،جن کو آپ نے جنوبی صوبے کے نام پر جھانسہ دیا۔عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں ایک کھرب تونسہ میں لگادیے۔خادمہ جی رحیم یار خان،ملتان،بہاولپور،وہاڑی،خانیوال بھی جنوبی پنجاب میں آتے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام عثمان بزدار ،عمران خان اور خسرو بختیار کو بددعائیں دے رہے ہیں۔پنجاب حکومت کے دو بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز تونسہ اور میانوالی میں لگ رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...