ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کو عالمی معاہدوں اور جوہری معاہدوے کی خلاف ورزیوں سے باز رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے،ایران کا افزودہ شدوہ یورینیم کی مقدار میں دس گنا اضافہ کرنا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن نہیں بلکہ تہران جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے یورینیم افزودہ کررہا ہے۔ ایران کا عالمی توانائی ایجنسی کی مقرر کردہ یورینیم افزودگی کی حدود کو پامال کرنا جوہری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے