ممبئی (این این آئی)معروف بالی ووڈ فلموں کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے کورونا کے دور میں خاموشی سے شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ اور فلم ‘سلطان’ کے ہدایت کار علی عباس ظفر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔اپنی شادی کا اعلان ہدایت کار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے دلہن کی تصویر دکھانے سے گریز کیا تاہم بس یہ دکھایا گیا کہ دولہا دلہن نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔علی عباس ظفر نے بیگم کا ہاتھ تھامے تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ‘بسم اللہ’ لکھا۔علی عباس ظفر نے شادی کرلی تاہم اہلیہ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔ہدایت کار کی پوسٹ پر نامور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ہدایت کار علی عباس ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ‘میرے برادر کی دلہن’، ‘غنڈے’، ‘سلطان’، ‘ٹائیگر زندہ ہے’ اور ‘بھارت’ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...