کراچی(این این آئی) مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور بہت جلد وہ ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ میں نظر آئیں گی۔مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال محمود شامل ہیں۔حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ میوزک انڈسٹری میں ہم گانے گاتے ہیں، اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں جہاں مداحوں کا سامنا ہوتا ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری ایک بالکل نئی دنیا ہے، یہ ایک ٹیم ورک ہے جہاں ایک ہی سیٹ پر 12 گھنٹے گزارتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں، یہ بلکل ایک خاندان کی طرح ہے اور یہاں کی یادیں مجھے ہمیشہ خوشی دیں گی۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ اداکاری کرنا میرے زندگی میں ایک نیا چیلنج ہے اور حقیقت میں چیلنجز کا سامنا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...