امریکی فضائی حملے جاری رہے تو پوری قوت سے جواب دینگے، طالبان

0
361

کابل(این این آئی)امریکہ نے طالبان کو افغانستان میں حالیہ عرصے میں اہم شخصیات کی ہلاکتوں کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کو آگے بڑھنے کا موقع دینے کے لیے عسکری کارروائیاں بند کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے افغانستان میں موجود امریکی افواج کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھے تو طالبان بھی امریکی فوجوں پر حملے دوبارہ شروع کر دیں گے۔طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ طالبان امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قندھار میں فضائی حملے اور آپریشن نہ روکے گئے تو طالبان بھرپور جواب دینے کے لیے مجبور ہوں گے اور نتائج کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہو گی۔