کرمانوالہ (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاو ن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک تاریخ میں گم ہو گئی ہے، مولانا کی ہر بار عمران خان کی حکومت کو گرانے کی خواہش پانی میں بلبلے کی طرح ہوتی ہے ،مولانا کو اب سمجھ آجانی چاہیے کہ دوسروں کے ہاتھوں کھلونا نہیں بننا چاہیے ،راجکماری داتا کی نگری چھوڑ کر پہاڑوں غاروں اور ریگستانوں کی خاک چھان رہی ہے ،کرپٹ مافیا سے کوئی مصالحت نہیں ہو سکتی ۔اوکاڑہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اورٹکٹ ہولڈر چوھدری محمد سلیم صادق اور حاجی عبد الحمید جج سے اپنے دفتر میں ملاقات میں بات چیت کررہی تھیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری داتا کی نگری چھوڑ کر پہاڑوں غاروں اور ریگستانوں کی خاک چھان رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ راجکماری اور شہباز شریف ایک دوسرے سے منہ چھپارھے ہیں ،کل کو عوام سے بھی منہ چھپائیں گے کیونکہ دونوں کے خیالات اور پروگرام الگ الگ ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے طلباء کو سیاست میں اپنی ڈھال بنا رہے ہیں اس وقت ان طلباء کی عمریں علم حاصل کرنے کی ہیں آپ انہیں اپنی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں ۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اصل باگ ڈور جن کے ہاتھ میں ہے، وہ کبھی بھی آپکی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے اس معصومانہ خواہش میں آپ اپنی جماعت کے مخلص ساتھیوں کو بھی قربان کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ جن لوگوں کے وعدوں پر عوام کو بے وقوف بنارے ہیں وہ لوگ کبھی بھی وفا نہیں کریں گے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور ملک کو ترقی کی جانب لیکر جائیگی۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...