مولانا فضل الرحمان ماضی میں بھی نواز شریف کے ایجنٹ تھے، شہزاد اکبر

0
312

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں بھی نواز شریف کے ایجنٹ تھے، سمجھ نہیں آتا نواز شریف کا اس وقت بھی اتحاد کس کے ساتھ تھا؟ ایک انٹرویومیں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت نے صرف علاج کی غرض سے نوازشریف کوباہربھیجا،وہ ہمیں دھوکہ دیکرباہرگئے،لندن کی فضاکیسی ہے یہاں بیمارتھے وہاں پہنچتے ہی صحت مندہوگئے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ عمران خان اس بارکسی کواین آراونہیں دینے والے،دوبارہ این آر او کا چورن بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اب نہیں بکے گا، یہ سب جتنی بھی کوشش کرلیں، این آراو نہیں ملے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم قومی مفادکیلئے بات کرنے کیلئے تیارہیں ،ذاتی مفادکیلئے نہیں،قومی ایشوپربات کرنے کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2007 میں این آر او دینے سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، پاکستان کیس جیتنے کے قریب تھا کہ این آر او دے دیا گیا تھا۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ اس وقت سب سے بڑی این آر او کی بینفشری پیپلزپارٹی تھی، سر ے پیلس کا کیس این آ و جاری ہونے سے پہلے ہوا تھا، سرے پیلس کیس کی مریم بی بی کے کیس سے مماثلت تھی، 2004 میں آصف زرداری نے کہا سرے پیلس سے میرا کوئی تعلق نہیں، حکومت پاکستان کے احکامات پر یہ کیس ختم ہوا تھا۔