میڈرڈ (این این آئی) پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر دنیا میں سب سے فالوورز ہیں جن کی تعداد 251 ملین ہو گئی ہے۔اس حوالے سے فٹ بالر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘کیا حیرت انگیز نمبر ہے، آپ سب کا بہت شکریہ، آپ لوگ میرے اس سفر کا حصہ ہیں۔دوسری جانب امریکی جریدے فوربز کے مطابق فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈ انسٹاگرام پر ایک اسپانسر پوسٹ شیئر کرنے کا 10 لاکھ امریکی ڈالر معاوضہ لیتے ہیں۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر گلوکارہ آریانا گرانڈے آتی ہیں جن کے 214 ملین فالوورز ہیں۔علاوہ ازیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی تیسری شخصیت ڈوین جانسن ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 210 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اورجرائم پیشہ گینگز...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی...
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 15 فلسطینی شہید
مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے...
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی...
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر جوبائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوگئے۔غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا...
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں کو عوامی حق سمجھتے ہیں، امریکا
واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکا میں ہونے والے مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے...