ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھرانتخاب چوری کیے جانے کا الزام،مظاہرین کو واپس جانیکاحکم

0
295

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخاب چوری کیے جانے کا الزام دہراتے ہوئے کیپیٹل ہل کے اندر اور باہر موجود اپنے حامی مظاہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ تکلیف میں ہیں۔ مجھے معلوم ہے آپ کو دکھ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سے الیکشن چرایا گیا ہے،یہ ہر کوئی جانتا ہے، خاص طور پر دوسری جانب والے لیکن اب آپ کو گھر جانا ہو گا۔انھوں نے انتخابی مہم کے اس نعرے کو دہرایا کہ ہمیں امن حاصل کرنا ہو گا، ہمیں آئین اور قانون نافذ کرنا ہو گا۔