اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ بلوچستان کی ہزارہ برادری کے مقتولین کے لواحقین کے مطالبات تسلیم ہونے چاہئیں،،پیپلز پارٹی چاہتی ہے آپ کے خاندانوں کو قانون کے مطابق انصاف ملے۔ جمعرات کو یہاں ہزارہ برادری کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی ہزارہ برادری کے مقتولین کے لواحقین کے مطالبات تسلیم ہونے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم ہزارہ برادری سے یکجہتی کیلئے کوئٹہ دھرنے میں بیٹھے رہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پاؤں میں کیا مہندی لگی ہوئی ہے،لوگوں کے گھر اجڑ گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں کے خاندان برباد ہوگئے ہیں،پیپلز پارٹی چاہتی ہے آپ کے خاندانوں کو قانون کے مطابق انصاف ملے۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی صرف طفل تسلیاں ہیں،ایک ایسے شخص کو کوئٹہ بھجوایا گیا جسکی ناک تلے 22سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے،پیپلز پارٹی آپ کے شانہ بشانہ ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...