کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ارباب اختیار اور اقتدار کی کرسی پربیٹھے شخص کی بے حسی پر افسوس ہے ،مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر عمران خان کو دہائی دے رہی ہیں کہ خدارا ہمارے سر پر ہاتھ رکھو، عمران خان اپنی انا کی وجہ سے یہاں نہیں آرہے ،اگر حکمران کوئٹہ نہیں آتا تو قوم اسے اسلام آباد میں کرسی پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیگی۔ یہ بات انہوں نے مچھ کے علاقے میں قتل کئے گئے کان کنوں کی نعشوں کے ہمراہ دھرنا دینے والے لواحقین اورہزارہ قوم کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ ، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)احسن اقبال ، سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری،سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر،سینیٹر پرویز رشید،سابق وفاقی خرم دستگیر،رانا ثناء اللہ ،حنا پرویز ،ارکان بلوچستان اسمبلی اصغرعلی ترین ،یونس عزیز زہری،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ ،نعمان خان ناصرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔مریم نواز نے کہاکہ ہزارہ برادری پر جو قیامت ٹوٹی ہے اس پر میاں نواز شریف اورمسلم لیگ(ن)کی جانب سے اظہارتعزیت کرتی ہوں ،ہم ہزارہ برادری کے غم میں برابرکے شریک ہیں یقینا یہ غم جس پر گزر رہا ہے وہی اسے محسوس کرسکتا ہے لیکن ہم بھی اس غم میں برابرکے شریک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پانچ دن سے دیکھ رہی ہوں کہ ہزارہ برادری کے لوگ شدید سردی میں اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کر کسی بے حس کو پکار رہی ہے ،ایک بچی نے کہا کہ ہم اپنے والد کو تب تک نہیں دفن کریں گے جب تک عمران خان یہاں نہیں آتے ایک طالب علم کی میت پڑی ہے جو اپنی فیس کے پیسے جمع کرنے کیلئے کانکنی کرتا تھا،ایک گھر میں کوئی مرد نہیں بچا،ہزارہ برادری 2کلومیٹر کے دائرے میں محصور ہے انہیں روزگار ،تعلیم ،صحت سمیت دیگر سہولیات کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ،آج تک ہزارہ برادری نے 2ہزار شہداء دیئے ہیں انہیں سلام پیش کرتی ہوں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...