اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سانحہ مچھ پر اہم مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم کی کوئٹہ متوقع روانگی پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، قومی امور کا جائزہ اور مچھ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شریک ہوئے، وزیراعظم کو سانحہ مچھ سمیت ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کو سانحہ مچھ کی اب تک کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق اب تک وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ روانگی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ممکن ہے کہ سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے ان کی روانگی کا وقت خفیہ رکھا جائے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...