کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو جینے کا تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے یہ کس قسم کا انصاف ہے کہ مزدوروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کیاجارہا ہے ،ملک میں مہنگائی تو بے جا ہوگئی ہے لیکن عوام مزدور ،سیاسی کارکن ،وکلاء اور شہریوں کا خون سستا ہے شہدا کے لواحقین صرف اور صرف انصاف مانگ رہے ہیں ہم شہدا کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے مچھ کے علاقے میں قتل کئے گئے کانکنوں کی نعشوں کے ہمراہ دھرنا دینے والے لواحقین اورہزارہ قوم کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ ، سینیٹراحسن اقبال ، سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری،سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر،سینیٹر پرویز رشید،سابق وفاقی خرم دستگیر،رانا ثناء اللہ ،حنا پرویز ،ارکان بلوچستان اسمبلی اصغرعلی ترین ،یونس عزیز زہری،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ ،نعمان خان ناصرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں ایک بار پھر ہزارہ ٹاون آیا ہوں اورایک بار پھر یہاں لواحقین سے تعزیت کرتے آیاہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے بھائی ،بہن سخت سردی میں لاشوں کے ہمراہ احتجاج کررہے ہیں پاکستان میں ہرچیز مہنگی ہوگئی ہے لیکن ہزارہ برادری ،عوام ،مزدور ،سیاسی کارکن،وکلاء کاخون سستا ہے آج تک ایک بھی شہید کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بھی شہدا کے لواحقین نے نعشوں کے ہمراہ احتجاج کیا تھا جس پر ہم نے انکے تمام مطالبات کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں اپنی صوبائی حکومت برطرف کی ۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی حکومت ہے اور لوگ ایک بار پھر احتجاج کررہے ہیں ہزارہ برادری کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ا نہیں جینے کا حق دیا جائے آج ملک کے گلی گلی ،کوچے کوچے میںلوگ مچھ واقعہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھی شہدا کے خاندان سے ہے اورہم بھی آج تک انصاف کے متلاشی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...