کرائسٹ چرچ/اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ (کل)9 جنوری کی شام کو آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگا،اسکواڈ بذریعہ دبئی 10 جنوری کی شام ساڑھے چھ بجے لاہور پہنچے گا۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت اسکواڈ میں شامل 19 ارکان ای کے 622 کی پرواز سے لاہور پہنچیں گے،اظہر علی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ اور ظفر گوہر لاہور پہنچیں گے،یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی اسکواڈ کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے،مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل 10 جنوری کی شام سات بجکر دس منٹ پر ای کے 618 کی پرواز سے سیالکوٹ پہنچیں گے،بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان ای کے 600 کی پرواز سے 10 جنوری کی صبح دس بجکر35منٹ پر کراچی پہنچیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...