ممبئی (این این آئی )بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نوزائیدہ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ڈیوٹی پر موجود نرس وارڈ میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود 17 نو زائیدہ بچوں میں سے صرف 7 کو ہی بچاسکیبھارتی خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ضلع بھنڈارا کے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا جس میں سک نیو بارن کیئر یونٹ میں موجود 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوئے۔ڈیوٹی پر موجود نرس وارڈ میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود 17 نو زائیدہ بچوں میں سے صرف 7 کو ہی بچاسکی۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر اسپتال کے حکام اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی مدد سے قابو پایا گیا۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسپتالوں میں آگ لگنے کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں ہے، گزشتہ سال ستمبر میں ریاست کے مغربی علاقے میں ایک اسپتال میں آگ لگ گئی تھی، اس وقت وہاں 400 سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض موجود تھے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...