لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نام نہاد ریاست مدینہ کے بادشاہ سلامت جیت گئے اورہزارہ برادری کی گیارہ متیں ہارگئی ،حکمران طبقے نے بے حسی،فرعونیت اور ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پار کردیںیہ کیسا قوم کا باپ ہے جو اپنے ہی شہریوں کی لاشیں دفنانے کی شرطیں رکھ رہا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ سانحے کے بعد نوازشریف اور شہبازشریف تمام مصروفیات ترک کرکے لواحقین کے پاس پہنچے ،نوازشریف اور شہبازشریف نے اپنے سچے اور خیر خواہ لیڈرز ہونے کا ثبوت دیا،یہاں ایک مسلط شدہ شخص ہزارہ برادری کو پہلے متیں سپردخاک کرنے کی شرط رکھ رہا ہے ،ایسے شخص کو خود کو ریاست کا سربراہ کہلواتے ہوئے بھی شرم آنی چاہیے ،درباری وزرا ء کا ٹولہ ڈھٹائی اورسینہ تان کرایک کم ضرف شخص کے بیان کا دفاع کررہا ہے ،اس حکومت سے کوئی بھی ماں یا بہن کسی خیر کی توقع نہ رکھے ،یہ ظالم حکمران ہیں مارتے بھی ہیں دلاسہ بھی نہیں دیتے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...