کراچی(این این آئی)مقامی انسداد دہشتگردی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے میں سہولت کاری کے الزام میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا،عدالت نے گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔پیرکوانسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ملزمان احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عبداللطیف سمیت دو ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد فراہم کیا، ، ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 بیان قلمبند کرایا۔ ملزمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را اور بیرون ملک سے معالی معاونت حاصل تھی۔ ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی حملہ آوروں کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد فراہم کیا جبکہ گرفتار ملزمان نے چینی قونصل خانے کی ریکی بھی کی۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول رابطہ کیا جائے گا، 15 مفرور ملزمان میں حربیار مری، علی داد بلیدی کمانڈر شریف شامل ہیں۔اس موقع پر عدالت نے سہولت کاری کے الزام میں کالعدم بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...