اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتیں اور ان کے افکار کو اگے بڑھاتیں ہیں وہ ہی حقیقت میں پسے ہوئے طبقات کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ترقی کے اہداف حاصل کرتیں ہیں ‘احمد فراز پاکستان کا اثاثہ تھے جنہوں نے اپنی شاعر ی کے ذریعے پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کی’ پاکستان کے عوام نے احمد فراز کو جو محبت دی اس کی نظیر نہیں ملتی۔ وہ پیر کو ایچ ایٹ قبرستان میں اپنے والدسید احمد شاہ(احمد فراز) کے یوم پیدائش پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کے خاندان کے افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ احمد فراز پاکستان کا اثاثہ تھے،انہوں نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کے مسائل کو اپنی شاعری کے ذریعے اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ احمد فراز کو پاکستان کے عوام نے جو پذیرائی اور محبت دی اس کی نظیر کم ہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے ہم اپنے تمام بڑے شاعروں کے افکار کو آگے بڑھائیں اور ان کا پیغام آئندہ نسلوں تک پہنچائیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے ایچ ایٹ قبرستان میں احمد فراز کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...