اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈاکٹر ندیم ڈائریکٹر این آئی بی ٹی سی کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیدیا جبکہ ضیاء الدین ہسپتال کے ایم ایس کو بورڈ میں رکھنے اور دو ہفتوں میں میڈیکل بورڈ کو رپورٹس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ،آصف زرداری کی آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن میں ضمانت قبل از گرفتاری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ۔سابق صدر کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک جبکہ نیب سے سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہم نے میڈیکل گروانڈ پر درخواست دائر کر رکھی ہے، اسی عدالت نے سابق صدر کو میڈیکل گراؤنڈ پر دو کیسسز میں ضمانت دی ہوئی ہے، عدالتی احکامات پر پہلے بھی میڈیکل بورڈ بنا تھا۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت بھی سابق صدر آصف علی زرداری بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ مناسب ہوگا کہ اس کیس میں بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سابق صدر آصف علی کو فی الحال دل، سینہ، شوگر سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہیں، اس وقت نجی ہسپتال میں آصف زرداری زہر علاج ہے۔آصف زرداری کے نئے میڈکل رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرادی گئیں ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بورڈ کی رائے آنے دے پھر ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہاکہ کراچی کے کسی سرکاری ہسپتال سے بورڈ بنائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ عورتوں کا ڈاکٹر دل کی بیماری نہیں دیکھ سکتا، بیماری سے متعلق ایکسپرٹس کی ضرورت ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...