اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب میرے حوالے کر دیں چوبیس گھنٹوں میں آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنا کر دکھائونگا ،پی ڈی ایم اتحاد سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیتا تو حکمران جماعت کو دو تہائی اکثریت مل جائے گی، دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکمران جماعت آئین کا حلیہ بگاڑ سکتے ہیں، 18 ترمیم کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں، ہم ایسا نہیں ہو نے دینگے ، لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے تو پائوں رکھنے کی جگہ نہیں مل سکے گی ،سب سے پہلے بھاگنے والا بندہ شہزاد اکبر ہوگا،عمران نیازی کو بھی بھاگنے نہیں دیا جائے گا، اس پر غداری کا مقدمہ چلے گا۔ منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ یہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان تحریک جھوٹ کی حکومت ہے، لوگوں کو جیل میں ڈال کر ان کی کردار کشی کی جاتی ہے، ڈیڑھ سال پہلے مجھ پر الزام لگایا کہ 70 ارب روپے کمیشن کھائے ہیں، آج تک یہ اس پر جے آئی ٹی نہ بنا سکے۔ انہوںنے کہاکہ ملتان سکھر موٹر وے چین کی حکومت نے بنائی ہے، پاکستان کا پیسہ خرچ نہیں ہوا، آپ ہمارے دوست ملک چین پر الزام لگا رہے ہیں جس نے پاکستان کا ہاتھ پکڑا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندر آپ کے وزیر چین کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج سی پیک اسٹال ہو چکا ہے، یہ پاک چین تعلقات اور دوستی کو سبوتاژکر رہے ہیں، میرے ہاتھوں سے 32 سو ارب روپے نکلے ہیں پلاننگ منسٹری میں، 32 روپے کی کرپشن ثابت کرو، جن لوگوں نے محنت، دیانت داری سے ملک چلایا ان کیخلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال ٰنے کہاکہ ہم نے منصوبوں کی لاگت میں کمی کر کے پاکستان کا پیسہ بچایا ہے، ریفرنس میں لکھا گیا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی سہولت پاکستان میں کہیں نہیں تھی، آپ نے کیوں بنا دی؟ نارووال کوئی اسرائیل میں ہے؟یہ جرم نہیں ہے، یہ جرم بار بار کروں گا، دوبارہ موقع ملا تو ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسپورٹس کمپلیکس بنائیں گے،وزیر اعظم کہتے ہیں ڈویلپمنٹ کیلئے کوئی بجٹ نہیں ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...