اسلام آباد (این این آئی)سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور کمانڈر آذربایئجانی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے عسکری تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ ترجمان کے مطابق آذربائیجانی فضائیہ کے کمانڈر کی پاک فضائیہ کے تربیتی نظام اور آذربائیجانی فضائیہ کے اہلکاروں نے عسکری تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی ۔ سربراہ آذربائیجان فضائیہ کی جے ایفـ17 تھنڈر پروگرام کی ملکی سطح پر تیاری کی بھی بھرپور پذیرائی۔ ایئرچیف اور آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا ۔ایئر چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...