اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں شہزاد اکبر کے براڈ شیٹ سے مذاکرات کا کوئی سرکاری معاہدہ نہیں ،نیب کی فائلوں کا پیٹ بھرنے کیلئے کیا ریکوری نیب نیازی گٹھ جوڑ کے اکائونٹ میں جا ررہی ،عمران خان صاحب آپ کو سوال نہیں کرنے چاہئیں ، سوالوں کو جواب دینا چاہئے ،شریف فیملی اور براڈ شیٹ میں کوئی معاہدنہیں تو رابطہ کیوں کریں گے؟براڈ شیٹ کمپنی کے مطابق شہزاد اکبر اور نیب کا رویہ مایوس کن ہے،آج بھی آمرانہ سوچ ملک پر مسلط ہے ،فارن فنڈنگ معاملے پر عوام 19 جنوری کو سوال کا جواب لینے آرہے ہیں ،،آپ کو اب جواب دینا پڑینگے خسرکس لگا کر تماشہ نہ کیا جائے ،پی ڈی ایم کی سمت نہ ہوتی تو عمران خان کا ٹوئٹ نہ آتا ،سمت کا تعین درست ہے سلیکٹڈ کو گھر جانا پڑیگا ۔سینیٹر مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے صبح صبح ایک ٹوئٹ کے ذریعے میڈیا کو بھی واسطہ دیا اور اپنے سیاسی مخالفین کو بھی واسطہ دینے کی کوشش کی کہ آئیں سب ملکر براڈ شیٹ کی بات کرتے ہیں اورخدا کیلئے چار سو ارب کی چینی چوری ، سوا دوسو ارب کا آٹا چوری ،122ارب کی ایل این جی چوری ،پانچ سو ارب سے زائد دوائیاں چوری ہوئی ہیں ان کے بارے میں کوئی بات نہ کرے اور فارن فنڈنگ کیس کی کوئی بات نہ کرے ، عمران خان صاحب ایسا نہیں ہوسکتا ،ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ اپنی چوری ا ور اپنی کرپشن اور ایک آمر کی ملک کے منتخب وزیر اعظم کے خلاف سازش کو اپنے این آراو کیلئے استعمال کریں ، آج عمران خان صاحب صبح اٹھتے ہیں کوئٹہ کے اندر شہادتوں کی یاد نہیں آتی ہے ، آٹا ، چینی ، گیس چور ی کی یاد نہیں آتا کیو نکہ اپنے این آر او لینے کیلئے تڑلے اور منتیں ہورہی ہیں تو براڈشیٹ ، انہوں نے کہاکہ براڈشیٹ نے ایک آمر اور آپ کے خلاف چارج شیٹ دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ نے پاکستان کے فرسودہ نظام کو بے نقاب کیا ہے اس کا منہ کالا ہے جو آمر اور نظام کو استعمال کر کے منتخب وزیر اعظموں کے خلاف سازش ہوتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے پاکستانی 600کروڑ روپے پرائیویٹ فرم کو دیئے جو اس وقت چھ ماہ پہلے رجسٹرڈ ہوئی تھی ،چھ سو کروڑ اس لئے دیئے کہ ایک منتخب وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ بنائواس کے بعد ان کو کہا گیا کہ نوازشریف کے خلاف کیس بنائے جائیں۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ سیاسی حریفوں کے خلاف لوگوں کے ناموں کی لسٹ کمپنی کودی گئی ، جب مشرف کی کابینہ بنی تو لسٹ میں ایسے نام بھی تھے جو اس وقت ان کے وزیر بن گئے ، مشرف نے برڈ شیٹ کو کہا ان کے نام لسٹ سے نکال دیں ، چھ سو کروڑ روپے مشرف نے اپنی جیب سے نہیں دیئے ، جو وزراء مشرف کابینہ کا حصہ بن گئے تو لسٹ میں سے ان کو نکال دینے کا حکم جاری کیا اور ان کے نام نکل بھی گئے اس وقت بھی نیب کے ذریعے کچھ نیب زادے بنے اور کچھ نیب زدہ بنے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب اور پاکستان کے سر کاری ڈاکو منٹس میں تحریری ہوا کہ اربوں کھربوں روپے کی ریکوری ہو گئی ،پرویز مشرف کو پتہ تھا میں نے جھوٹ بول کر جعلی کمپنی کو نوازشریف کیلئے استعمال کیا ، پرویز مشرف نے بھی 25ملین ڈالر جو چار سو کروڑ روپے بنتا ہے براڈشیٹ کا کلیم ہے اس کو نہیں دیئے کیونکہ وہ ریکوری نہیں ہوئی تھی وہ جھوٹ بولا گیا اور جعل سازی کی گئی اور جعلی کمپنی کو ہائرکیا گیا تھا اس کے بعد پرویز مشرف نے بھی 25ملین نہیں دیا ، پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی نہیں دیا ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں کلیم نہیں ہوا لیکن کچھ ایسے مذاکرات عمران خان کے حکم پر شہزاد اکبر نے پراڈشیٹ کمپنی کے ساتھ کئے اس وقت نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان کوئی سر کاری کنٹریکٹ موجود نہیں ہے اور اگر مان لیں ریکوری ہوئی اور اس کیلئے آپ نے 25ملین ڈالر ٹیکس پیئر منی آپ نے براڈ شیٹ کمپنی کو دیا جو اس وقت ایک آمر نے پاکستان کے ملکی خزانے کے اندر سے ٹیکس پیئر منی ادا کی تھی اور وہ آپ نے آج ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر میں تھوڑی دیر کیلئے ایک مضحکہ خیز بیان مان لوتو پھر یہ بات بھی ماننا پڑے گی جو وہ یہ کہہ رہا ہے کہ میک جنرل بھی اس مذاکرات میں شامل تھا اور اس نے کہا ہمیں اس میں سے کتنا حصہ دوگے یہ چار سو کروڑ روپے بنتا ہے، انہوںنے کہاکہ جوپہلے ریکوری ہوئی وہ کس سرکاری خزانے کے اندر جمع کرائی گئی ، ہر روز کہا جاتا ہے کہ اتنے ارب کی ریکوری ہوگئی ہے کیا وہ ریکوری نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پرائیویٹ اکائونٹس میں جارہی ہے اور اسی طرح یہ ریکوری کس سرکاری اکائونٹ میں ایڈ ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب سوالات آپ کو نہیں کر نے چاہئیں سوالات آپ سے ہونے چاہئیں ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...