کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں قید، بیدخل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چارٹرڈ فلائٹ کو اجازت دیدی ہے۔سی اے اے کے مطابق چارٹرڈ فلائٹ 20 جنوری کو چیک ریپبلک کے راستے صوفیہ سے اسلام آباد پہنچے گی، فلائٹ کیلئے درخواست اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے کی تھی۔وزارت خارجہ نے سی اے اے کو اجازت نامہ جاری کرنے کا حکم دیا تھا، پرواز کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ چارٹرڈ طیارے اور عملے کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا۔سی اے اے نے کہا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹ مسافروں کو اتارنے کے فورا بعد واپس روانہ ہو جائے گی۔واضح رہے کہ ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی امریکا کی مختلف ریاستوں کی جیلوں میں قید تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...