اسلام آباد (این این آئی) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو سمیت متعدد شخصیات کے خلاف دو ریفرنس دائرکر نے کی منظوری دیدی ۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہواجس میں حسین اصغر ڈپٹی چیئرمین نیب، سید اصغر حیدر،پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹیبلٹی نیب،ظاہر شاہ،ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں،نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر یقین رکھتا ہے،نیب کی تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں، نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 02ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جام خان شورو رکن صوبائی اسمبلی سندھ /سابق وزیر لوکل گورنمنٹ حکومت سندھ،ماسٹر کران خان شورو،کاشف شورو،چئیرمین ٹاؤن کمیٹی قاسم آباد حیدر آباد،سجاد حیدر شاہ،ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو،شاہ نواز سومرو اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حیدر آباد،اختر علی شیخ،مخیار کار،قاسم آباد حیدر آباد،علی ذولفقار میمن،مخیار کار قاسم آباد حیدر آباد،امتیار سولنگی،سپروائزنگ ٹپیدار، دہ جام شورو،بچل میر بہار،ٹپیدار،دہ جام شورو،پیر بخش جتوئی ٹپیدار دہ جام شورو،انوار باتی لینڈریکارڈ آفیسر،سیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد، خداداد مری انسپیکٹر ریونیو اینڈ سٹی سروے سیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد،طاہر علی بھمبروریونیو سر وئیر حیدر آباد،بخت علی ویگیو سروے ٹپیدارسیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد،ذیشان قریشی سروے ٹپیدار سیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد،لیار لباری ریونیو سروئیر سیٹلمنٹ سروے ایند لینڈ ریکارڈ آفیسر حیدر آباد،شاہد پرویز میمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی،محمد بچل راہوتو،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر قاسم آباد حیدر آبادکے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر غیر قانونی طور پر اختیارت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دہ جام شورو قاسم آباد سندھ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانہ کو تقریباََ5ارب روپے کا نقصان پہنچا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں عادل کریم ڈپٹی ڈائریکٹر بورڈ آف انوسٹمنٹ اسلام آباد،محمد ایوب ڈائریکٹر بورڈ آف انوسٹمنٹ اسلام آباد،محمد مسلم سابق ڈائریکٹر بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد،فہدعلی چوہدری ڈائریکٹر بورڈ ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کسٹمز اسلام آباد،فحدعلی چوہدری ڈائریکٹر بورڈ ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کسٹمز اسلام آباد،نعیم اعجاز قریشی ڈ ائریکٹر ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کسٹمز اسلام آباد،محمود عالم سابق ممبر انڈائریکٹ ٹیکسز پالیسی ایف بی آر،سکندر اسلم سابق کمشنر انلینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس کراچی اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کوتقریباََ 417.409ملین روپے کانقصان پہنچایا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں ((07انکوائریز کی منظوری دی گئی۔جن میں فدا خان،آفتاب خان(فرنٹ مین)،اویس مظفرٹپی اور دیگر، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران/اہلکاران اور دیگر،قادر بخش اور دیگر، ڈاکٹر احمد ندیم اکبر سابق رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور دیگر،محمد اکبر بلوچ پراجیکٹ ڈائریکٹر سولر سسٹم فار واٹر سپلائی اینڈ ڈرینیج سکیمز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور دیگر،شعیب احمد گولا سینئرممبر بورڈ آف ریونیو کوئٹہ،محمد رفیق بنبھان اور دیگر کے خلاف انکوائریز کیمنظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں (05) انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں سپیشل ا ینیشی ایٹو ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران/اہلکاران،میسرز پاک اوسزانڈسٹریز پرئیویٹ لمیٹڈ اور دیگر،اسلم شاہ چئیرمین پی ایم ایس (PMS)،جی آئی ڈی اے (GIEDA)، فرید احمد سابق منیجنگ ڈائریکٹر جی آئی ڈی اے،الاٹمنٹ کمیٹی کے اراکین،سابق پی ڈیز اینڈ ایم ڈیز جی آئی /جی آئی ای ڈی اے اور دیگر،فشریز ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ اور دیگر،سہیل انور سیال سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ،علی انور اور دیگراور بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں بلوچستان حکومت کیلئے MIـ171E ہیلی کاپٹر کی پروکیورمنٹ کمیٹی اور دیگر کے خلاف انکوائری اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ئیرمین نیب نے ہدایت کی کہ جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیزاور کووآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ بد عنوان عناصر سے متاثرین کو لوٹی گئی رقوم بر آمد کر کے بر وقت حقداران کو قانون کے مطابق واپس کی جا سکیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...