اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوگئے ، فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 574 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 43 ہزار 650 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 097 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ30 ہزار 718 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4746 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 377، اسلام آباد میں 39 ہزار 624، بلوچستان میں 18 ہزار 488، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 540 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار869ہوگئی ہے۔ اور2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 818 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 284 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 234 ہوگئی ہے۔
مقبول خبریں
قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے،ہمیں کسی کی ہدایات کی ضروت نہیں، دفتر...
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان میں تمام قیدیوں کی حفاظت سے متعلق...
کیا وجہ ہے ایک سال گزرنے کے باوجود 9 مئی کے مجرموں کو سزا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود 9 مئی کے...
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے ،...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور...
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں،وفاقی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ...
حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
مدینہ منور ہ (این این آئی)پاکستان سے حج 2024 آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ...